اوپن یونیورسٹی کے میٹرک،ایف اے ،ایف ایس سی ،آئی کام کے فائنل امتحانات یکم مارچ سے ہونگے

اوپن یونیورسٹی کے میٹرک،ایف  اے ،ایف ایس سی ،آئی کام کے  فائنل امتحانات یکم مارچ سے ہونگے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2022 کے میٹرک، ایف اے ، ایف ایس سی اور آئی کام پروگراموں کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔

 جو 3اپریل تک جاری رہیں گے ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس اکائونٹ پراپ لوڈ کردی گئی ہیں۔ متعلقہ طلبا و طالبات کو بذریعہ موبائل ایس ایم ایس بھی امتحانات کی اطلاع دی جارہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں