ملک بھرمیں کوروناکے مزید 16 مریض اسلام آبادمیں شرح1.09فیصد
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 16 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور کوئی موت نہیں ہوئی۔۔۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 0.34 فیصد رہی ہے اور کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 4 ہزار 700 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، ملک میں کورونا کے 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی سب سے زیادہ شرح اسلام آباد میں 1.09 فیصد، پشاور میں 0.70 فیصد اور لاہور میں 0.34 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔