وفاقی دارالحکومت کی آبادی 23لاکھ 40ہزار ہوگئی: 6سال میں3لاکھ 38ہزار افراد کا اضافہ

وفاقی دارالحکومت کی آبادی 23لاکھ 40ہزار ہوگئی: 6سال میں3لاکھ 38ہزار افراد کا اضافہ

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وفاقی دارالحکومت کی آبادی 23 لاکھ 40ہزار ہو گئی، آبادی میں گزشتہ 6 سال میں 3 لاکھ 38 ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

مردم شماری کے غیر سرکاری و غیرتصدیق شد ہ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی آبادی 23 لاکھ 40 ہزار ہوگئی ہے ،آبادی میں گزشتہ 6 سال میں غیر سرکاری وغیر تصد یق شدہ اعدادوشمار کے مطابق 3 لاکھ 38 ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے ، اسلام آباد کی آباد ی2017 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق 20 لاکھ 3ہزار 368 تھی جبکہ اسلام آباد کی آبادی 2023 میں ہونے والی ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی غیر سرکاری و غیر تصدیق شدہ ر پورٹ کے مطابق 23لاکھ 40ہزار ہوچکی ہے ،مردم شماری کی غیر سرکاری وغیرتصدیق شدہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی آبادی میں سالانہ 56ہزار افراد اور ماہانہ 4ہزار 722 افراد کااضافہ ہوا ہے ، اسلام آباد کی آبادی میں ماہانہ 157 افراد اور 24گھنٹے میں 6.5 افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں