ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

راولپنڈی (خبرنگار) ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) عامر خان نیازی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

 شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے، بعد ازاں قومی احتساب بیورو (نیب) کے زیر تربیت افسران کا وفد پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز آیا، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے زیر تربیت افسران کے وفدسے ملے اور پولیس ورکنگ کے بارے میں انہیں بریف کیا اور راولپنڈی پولیس کی جانب سے پبلک سروس ڈلیوری کے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا، وفد نے تحفظ سینٹر، تھانہ صدر بیرونی،کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اور یادگار شہدا کا دورہ بھی کیا، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھاکہ شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری کی فراہمی کیلئے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں