نواز شریف نے کبھی قوم کو مایوس نہیں کیا ،جہانگیر خانزادہ

نواز شریف نے کبھی قوم کو مایوس نہیں کیا ،جہانگیر خانزادہ

حضرو (نمائندہ دنیا) سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد مایوس قوم کو حقیقی معنوں میں اپنارہنما ملا ۔

پاک فوج کے خلاف چلائی گئی مہم ملک دشمن عناصر کی چال تھی ۔پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی قوم کو مایوس نہیں کیا ۔ نو مئی کے واقعہ سے پوری پاکستانی قوم کے دل غمزدہ ہوئے ۔ انہوں نے کہا الیکشن میں میاں نواز شریف کی کامیابی کے بعد ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں