گاڑی ،10 موٹر سائیکل چوری ، ڈیڑھ لاکھ کے زیورات لوٹ لئے گئے

گاڑی  ،10 موٹر سائیکل  چوری  ،  ڈیڑھ  لاکھ  کے  زیورات  لوٹ     لئے  گئے

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں میں شہریوں کو ایک گاڑی، 10موٹرسائیکل، لاکھوں روپے، طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔ تھانہ سٹی کی حدد میں اسلام کی گاڑی چوری کر لی گئی۔۔

 وارث خان پولیس کو خرم رفیق نے بتایا کہ ٹیپو روڈ سے دو نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 10ہزار روپے، موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ صادق آباد پولیس کو شہریار نے بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے لیپ ٹاپ، موبائل فون چھین لئے، صادق آبا د پولیس کو عزیز فاطمہ نے بتایا کہ گھر میں دو نامعلوم عورتیں آئیں جنہوں نے 11ہزار روپے اور زیورات مالیتی 1لاکھ 50ہزار روپے لوٹ لئے۔ایئرپورٹ پولیس کو عتیق الرحمن نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر 50ہزار روپے، سونا مالیتی 2لاکھ روپے، پرائز بانڈ مالیتی 110000روپے لے گیا، فہد محمد نے بتایا کہ نامعلوم چور گھر سے 6لاکھ روپے چوری کر کے لے گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں