بیلٹ باکسز شہباز شریف کمپلیکس میں موجود، نتائج بدلے جا رہے ،سیمابیہ طاہر

 بیلٹ باکسز شہباز شریف کمپلیکس میں موجود، نتائج بدلے جا رہے ،سیمابیہ طاہر

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی صدر نارتھ پنجاب سیمابیہ طاہر نے کہا کہ۔۔۔

 مصدقہ اطلاعات کے مطابق شہباز شریف کمپلیکس میں این اے 57کے بیلٹباکسز رکھے گئے ہیں جہاں پربیلٹ نتائج میں رد و بدل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،این اے 57سے میں کامیاب امیدوار ہوں،میری میڈیا سے گزارش ہے کہ فوراً شہباز شریف کمپلیکس پہنچے اور حق اور سچ کی آواز کو بلند کرے ۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقے کا آر او غائب ہے ، آراو آفس جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں