گریڈ 20کے عبدالعامر خٹک کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات

گریڈ 20کے عبدالعامر خٹک  کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب حکومت نے گریڈ 20کے افسر محمد عبدالعامر خٹک کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات کردیا۔۔۔

 وہ اس سے قبل قائم مقام کمشنر ملتان ڈویژن فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ واضح رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ڈائریکٹرجنرل آرڈی اے سیف انور جپہ کو کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج دیا گیاتھا۔گریڈ 20کی افسر مریم خان کو کمشنر ملتان ڈویژن تعینات کیا گیاہے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں