27پتنگ فروش گرفتار 1600 پتنگیں برآمد

27پتنگ فروش گرفتار 1600 پتنگیں برآمد

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن، 27 ملزمان گرفتار، 1600 سے زائد پتنگیں اور 31 ڈوریں برآمد کرلیں۔

 کارروائیاں راولپنڈی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کی گئیں۔ وارث خان پولیس نے ملزم عبدالرحمان سے 600پتنگیں اور 2ڈوریں، صادق آباد پولیس نے 12ملزمان واجد، ذیشان، حمزہ، ولی، نعمان، سفیر، بلال، صغیر، ذیشان، احسن، حسنین اور واجد سے 600پتنگیں، 6ڈوریں، رتہ امرال پولیس نے 3ملزمان حمزہ، مدثر اور ارشد سے 70پتنگیں، بنی پولیس نے 3ملزمان شہروز، سلمان اور سفیان سے 29پتنگیں، 2ڈوریں، نیوٹاؤن پولیس نے عبداللہ اور شاہ زیب سے 35پتنگیں، 5ڈوریں، پیرودھائی پولیس نے ملزم عبداللہ سے 80پتنگیں اور ڈور، نصیرآباد پولیس نے ملزم شمروز اور شمشاد سے 170پتنگیں اور 15ڈوریں، ٹیکسلا پولیس نے شاہد، عباس اور حنزلہ سے 30پتنگیں اور 3ڈوریں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں