راولپنڈی میں پولیو مہم پیر سے شروع

راولپنڈی میں پولیو مہم پیر سے شروع

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ ضلع بھر میں 26 فروری سے 7 روزہ پولیو مہم شروع ہوگی۔

ضلع راولپنڈی میں 5 سال سے کم عمر کے 7 لاکھ 86 ہزار 877 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو لازمی قطرے پلوائیں۔ اس ضمن میں 3 ہزار 675 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں