آر ڈبلیو ایم سی کا شب برأت پر صفائی کا خصوصی اہتمام

آر ڈبلیو ایم سی کا شب برأت پر صفائی کا خصوصی اہتمام

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی خصوصی ہدایات پر شب برأت کے حوالے سے شہر میں صفائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

مساجد، ملحقہ علاقوں اور دیگر تمام جگہوں کو صاف کر کے پانی اور چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا، تمام ویسٹ کنٹینرز اور شہر کی تمام سڑکوں کو بھی دھویا گیا، تمام شہریوں نے اس حوالے سے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کوششوں کو سراہا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں