پی ایس ایل میچز:کمشنر کا سٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ

 پی ایس ایل میچز:کمشنر کا سٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی، اسلام آباد(نیوزرپورٹر، خصوصی رپورٹر)پی ایس ایل میچز کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی نے کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

 ایس ایس پی سکیورٹی اسلام آباد نے ہوٹل سے سٹیڈیم تک ٹیموں کیلئے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا، موٹرکیڈ میں سیف سٹی سمارٹ کارز ، موبائل جیمرز اور گاڑی بھی تعینات کی گئی ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا میچز کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 2 سے 10 مارچ تک 9 میچز کھیلے جائیں گے۔ تماشائیوں کو پارکنگ سے شٹل سروس میں گرائونڈ تک پہنچایا جائے گا۔ ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے سکواڈ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو بریفنگ دی، گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ استعمال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں