اسلام آ باد میں سرچ آ پریشن،10مشکوک افراد تھانے منتقل

اسلام آ باد میں سرچ آ پریشن،10مشکوک افراد تھانے منتقل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ کھنہ اور انڈسٹریل ایریا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 72گھروں، 27گاڑیوں، 48موٹرسائیکلوں اور 126 مشکوک افراد کو چیک کیا۔۔

تین 12بور رائفل، ایک ایس ایم جی رائفل، تین 30بور پستول، ایمونیشن، منشیا ت برآمد کرکے 10مشکوک افراد اور 3بغیر کاغذات موٹرسائیکلوں کو جانچ پڑتال کیلئے تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں