پنجاب میں سکول پرائیویٹ کرنے کیخلاف 29 مئی کو دھرنا

راولپنڈی(خاورنوازراجہ)پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو پبلک پارٹنرشپ کے ساتھ چلانے کے خلاف اساتذہ تنظیموں نے احتجاج کی کال دے دی اور مطالبات پیش کر دیئے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے استدعا کی کہ سرکاری سکولوں میں ایک لاکھ اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں، سہولیات کا بھی فقدان ہے، ضروریات کو پورا کرنے کے بجائے سکولوں کو ہی پرائیویٹ کیا جا رہا ہے جو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 24 مئی سے احتجاج کی کال دے دی، پہلے مرحلے میں اساتذہ بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے، سکولوں کے باہراحتجاجی بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔ 23 اور24 مئی کو مظاہرے کیے جائیں گے، 29 مئی کو لاہور میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔