مہنگی روٹی فروخت پر 28 تندور مالکان کو 67 ہزار جرمانہ

مہنگی روٹی فروخت پر 28 تندور مالکان کو 67 ہزار جرمانہ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی میں مہنگی روٹی ونان فروخت کرنیوالے 15 تندور مالکان کو نوٹس جاری اور 28 کو 67 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

پرائس مجسٹریٹس نے 2 دنوں کے دوران 113 تندور چیک کیے، 43 تندور مالکان خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔  خلاف ورزی پر 15 تندور مالکان کو نوٹس جاری اور 28 کو جرمانہ کیا گیا۔ ترجمان ضلعی حکومت کے مطابق اب تک 629 تندوروںو شاپس کو 20 لاکھ 61 ہزار روپے جرمانہ عائد، 46 کو سیل اور 135 گرانفروشوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں