ٹریفک پولیس ڈی آئی جی آپریشنز کی کمانڈ میں دے دی گئی

ٹریفک پولیس ڈی آئی جی آپریشنز کی کمانڈ میں دے دی گئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر، این این آئی) ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا انتظامی معاملات کے پیش نظر ٹریفک پولیس کو ڈی آئی جی آپریشنز کی کمانڈ میں دے دیا گیا ہے ۔

بیان میں انہوں نے کہا لاء اینڈ آرڈر ، سکیورٹی اور اہم پروگراموں کے دوران آپریشنز ڈویژن اور ٹریفک مل کر کام کرتے ہیں۔ سید علی رضا نے بطور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آ باد عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے مختلف بر انچز کا دورہ کیا اور افسران سے تعارفی میٹنگ کی، انہوں نے کہا ہم سب نے مل کر قانون کی پاسداری اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔ میرے سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ اگر کوئی سمجھتا ہے یونیفارم کی طاقت کا غلط استعمال کرے گا تو یہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا، کرپشن پر زیر وٹا لر نس ہے ۔ سید علی رضا نے ٹریفک دفترمیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ون ویلنگ ، فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کو تیز کیا جائے ۔ بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں