بجلی بلوں نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ، ، صدر تنظیم تاجران
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے کہا آپریشن عزم استحکام کی طرز پر ایک آپریشن عوام کا خون نچوڑنے والوں کے خلاف بھی ہونا چا ہیے ۔۔۔
نام نہاد لیڈروں اور حکومتیں کرنے والوں کے خلاف بھی جنہوں نے قیام پاکستان سے لیکر آج تک عوام کو سوائے مایوسیوں کے کچھ نہیں دیا ۔بجلی بلوں نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ، گھریلو اور کمرشل بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ اور 200سے 1250روپے فکسڈ چارجز لگاکر عوام کا کچومر نکال دیا گیا ، کٹھ پتلی حکومت کے جعلی نمائندے اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے کروڑوں محب وطن پاکستانیوں کا گلا کاٹ رہے ہیں۔ عوام کو اپنے حق کے لئے باہر نکلنا پڑے گا۔