مختلف علاقوں سے 4افراد اغوا
راولپنڈی (خبرنگار) 4افراد کو اغوا کر لیا گیا، تھانہ صادق آباد کی حدود سے فرزانہ بی بی کے بیٹے اسامہ کو حسیب، خرم، فیصل اور عمر نے اغوا کر لیا۔
روات کی حدود میں نورین کے بیٹے محمد عثمان منظر اور اس کے بیٹے مدثر نے اسلحہ کی نوک پر اغوا کر لیا، رتہ امرال کی حدود سے عمران کی ہمشیرہ (ت) بی بی کو اغوا کیا گیا، نصیرآباد کی حدود سے فاروق کی بیٹی (ق)کو اغوا کیا گیا۔ آر اے بازار کی حدود سے مسماۃ (آ) کو، ایئرپورٹ کی حدود سے غلام محمد کی بیٹی(ش)کو اغوا کیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔