نسٹ کے زیرا ہتمام نیشنل انجینئرنگ روبوٹکس مقابلے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) نسٹ کالج کے میکیٹرانکس انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے NERC کے 20ویں ایڈیشن کا انعقاد کیا، مقابلے میں ملک بھر کے سکولوں اور یونیورسٹیوں کی 250ٹیموں نے حصہ لیا۔
تقریب میں 12اقسام کے روبوٹس شامل ہوئے، تقریب کا اہتمام سٹم کیریئر پروگرام اور HECنے کیا، این سی آر اے، ایم آر ایس ٹیکنالوجیز، گھرانا، ہیڈ سٹارٹ سکول، کویسٹ، ٹیکنالوجی لنکس، روبوٹکس ورلڈ پرائیویٹ لمیٹڈ، نیشنل سینٹر فار فزکس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سینٹر، ریڈ بل، رینچرز، زارون میڈیا، پی آر ایونٹس اور سوسائٹی آف میکیٹرانکس انجینئرنگ کی طرف سے اسے سپانسر کیا گیا۔ ڈاکٹر ناصر رشید ڈین نسٹ کالج آف ای ایم ای نے مہمانوں اور شرکا کا شکر یہ ادا کیا، اطہر عمران نواز، سی ای او سائبرڈ پرائیویٹ لمیٹڈ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے جیتنے والی اور دوسرے نمبر پر آنیوالی والی ٹیم کو انعامات دیئے۔