ترنول پولیس نے 6ماہ کے دوران 553ملزمان کو گرفتار کیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) گزشتہ 6ماہ کے دوران تھانہ ترنول پولیس ٹیموں نے اپنے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 553ملزمان کو گرفتار کر کے 91لاکھ 82ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا۔۔
پولیس ٹیموں نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہوں کے 44ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔ اس عرصہ کے دوران پولیس ٹیموں نے دو مسروقہ گاڑیاں، 6موٹرسائیکل، بیسیوں موبائل فونز، لیپ ٹاپ و دیگر ما ل مسروقہ کی برآمدگی کو بھی یقینی بنایا جبکہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 55,460گرام چرس 94,213گرام ہیروئن، 6572گرام آئس، 310لٹر شراب برآمد کی اور غیرقانونی اسلحہ کے 52مقدمات میں ملوث 52ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 50پستول، ایک کلاشنکوف، ایک خنجر بھی برآمد کیا۔