جنریٹر کی مدد سے مچھلی کا شکار کرنیوالا کرنٹ لگنے سے چل بسا
حسن ابدال (نمائندہ دنیا) جنریٹر کی مدد سے کرنٹ لگا کر مچھلی کا شکار کرنے والا نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ نواحی گائوں سبز پیر کا رہائشی 32سالہ نوجوان مدثر دن 4بجے کے قر یب جنریٹر لگا کر مچھلی کا شکار کر رہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔