24گھنٹوں میں 8اشتہاریوں سمیت 27ملزم گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 8اشتہاریوں سمیت 27جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 8اشتہاریوں سمیت 27جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ظاہر عباس کو گرفتار کرکے پستول برآمد کیا جبکہ غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے پر عاطف خان اور نقیب اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ تھانہ سمبل پولیس نے عبداللہ سے پستول برآمد کیا جبکہ غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے پر محمد اکرام کو گرفتار کیا گیا۔ تھانہ رمنا پولیس نے محمد جاوید سے 247گرام چرس، نون پولیس نے امیر حیدر سے 12بور رائفل برآمد کی، تھانہ شمس کالونی پولیس نے نصیب اور زوہیب سے ایک ریوالور اور 80لٹر شراب برآمد کی، کھنہ پولیس نے محمد عتیق، منیب ذوالفقار، محمد عنصر اور وقاص کو گرفتار کر کے 800گرام چرس، 330گرام ہیروئن اور ایک پستول برآمد کیا، سہالہ پولیس نے فیصل ریحان سے 210گرام چرس برآمد کی، تھانہ بنی گالا پولیس نے شہباز سے 180گرام ہیروئن برآمد کی۔ مقدمات درج کر لیے گئے۔ اس دوران 8اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔