ڈکیتی میں مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کرنیوالے 3ملزم گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈکیتی و راہزنی کے دوران مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کر نے اور پولیس ٹیم پر فائرنگ کر نے والے ملزم سرغنہ سمیت گرفتار کر لیے گئے۔۔۔
ملزموں سے 20موبائل فون، 5موٹرسائیکل، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ تھانہ شمس کالونی پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے تین ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی، عبدالرحمان اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آ باد، راولپنڈی اور کے پی کے میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔