7اگست سے طالبات، لیڈی ٹیچرز کیلئے فری پنک بسیں چلیں گی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 7اگست سے اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے مخصوص پنک بسیں مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔۔۔
دیہی علاقوں کو شہری مراکز سے جوڑ کر ان کے مابین سفر کو آسان اور محفوظ بنایا جائیگا، بسیں طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے مفت، محفوظ اور آسان نقل و حمل کیلئے وقف کی گئی ہیں، اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تمام بڑے روٹس پر یہ بسیں چلیں گی جن کا مقصد دیہی علاقوں کو شہری مراکز بشمول تعلیمی اداروں سے جوڑنا ہے۔ بسیں مرحلہ وار متعارف کرائی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ بہترین اور بلاتعطل سروس کو یقینی بنانے کیلئے مربوط نگرانی پر عملدرآمد ہوگا۔