ماں کے دودھ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے واک کا اہتمام

ماں کے دودھ کی اہمیت اجاگر  کرنے کیلئے واک کا اہتمام

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل اور یونیسف پاکستان کے اشتراک سے بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے قومی آگاہی واک کا اہتمام کیا۔

واک گزشتہ روز ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں صحت عامہ کے ماہرین، سول سوسائٹی کے ارکان طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمایاں شخصیات میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نیوٹریشن ونگ سے ڈاکٹر مہرین مجتبیٰ اور سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل سے بلال تاج شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں