بہارہ کہو:تجاوزات، پرائس چیکنگ کے دوران مجسٹریٹ وعملہ پر حملہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بہارہ کہو میں تجاوزات و پرائس چیکنگ آپریشن کے دوران اہل علاقہ نے مجسٹریٹ اور عملے پر حملہ کر دیا۔۔۔
وردی پھاڑ دی، زدوکوب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، سرکاری گاڑی پر حملہ کرنے اور کارسرکار میں مزاحمت کرنے پر 43 مشتعل افراد کے خلاف مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔