پاکستان کشمیریوں کیلئے عالمی فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا:عطا تارڑ

پاکستان کشمیریوں کیلئے عالمی فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا:عطا تارڑ

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااﷲ تارڑ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کی جنگ میں حمایت جاری رکھے گا۔

 پاکستان نے اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے کشمیری عوام کے لئے ہر عالمی فورم پر آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتا رہے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستانی سفارت خانہ برلن کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے منعقدہ ویبینار سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے وعدہ ہے کہ ہم ان کی آواز ہر فورم پر اس وقت تک لے کر جائیں گے جب تک عالمی برادری اس مسئلے پر ایکشن نہیں لیتی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ بھارت پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر 5 اگست 2019سے اب تک یکطرفہ واپس اور غیر قا نونی زیر تسلط ختم کرنے کے لئے زور دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں