95لٹر شراب برآمد، 6ملزم گرفتار
راولپنڈی( خبر نگار )راولپنڈی پولیس نے 6ملزمان کو گرفتار کرکے 95 لٹر شراب برآمد کر لی ۔
کارروائیاں آراے بازار ، واہ کینٹ ،صدر بیرونی ودیگر علاقوں میں کی گئیں۔پولیس نے عابد سے 10لٹر ، نواز حسین سے 10لٹر ، پیرود ہا ئی پولیس نے سرفراز سے 10لٹر ، وارث خان پولیس نے آصف سے 5لٹر شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے ۔