اسلام آباد سے 24گھنٹوں میں 31جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے 13اشتہا ر یوں سمیت 31جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے ڈھا ئی کلو ہیروئن، 20لٹر شراب، 7پستول، ایک رپیٹر گن،2خنجر برآمد کرلئے۔
تھانہ آ بپا رہ پولیس نے محمد طا رق کو گرفتار کرکے 1750گر ام ہیروئن، تھانہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے شجا ع سے خنجر ، شالیمار پولیس نے محمد وسیم سے با ر ہ بور رپیٹر گن، تر نو ل پولیس نے رمیض سے 20 لٹر شراب ، سنگجا نی پولیس نے خا ئستہ گل سے 150گر ام ہیر وئن، سمبل پولیس نے گلا لئے ، ذاکر اللہ اور حضر ت اللہ سے 3پستول برآمدکیے ، تھا نہ نون پولیس نے آ صف خا ن سے پستول، سبزی منڈی پولیس نے علی اور سلیم سے 2پستول برآمد کیے ، تھا نہ شمس کا لونی پولیس نے محمد یو سف سے خنجر، ہمک پولیس نے صدام حسین،بلا ل حسین اور علی حسن سے پستول اور 510گر ام ہیر وئن برآمدکی ۔مقدمات درج کرلیے گئے ۔