طلبہ کیلئے ’’ایک دن بحریہ کیساتھ‘‘ کے عنوان سے تقریب

طلبہ کیلئے ’’ایک دن بحریہ  کیساتھ‘‘ کے عنوان سے تقریب

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان نیوی کی جانب سے ’’ایک دن پاک بحریہ کے ساتھ‘‘ کے زیرعنوان مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کیلئے تقریب منعقد کی گئی۔

پاک بحریہ کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے طلبا سے خطاب کیا، انہوں نے ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے عزم سے آگاہ کیا۔ اور ترقی پذیر ممالک کیلئے میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت اور اس سلسلے میں ایک مضبوط بحری فوج کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔ بعدازاں تقریب میں پاک بحریہ کے اہلکاروں کی حربی تیاری، ہتھیاروں کی نمائش، پاک میرینز ، سپیشل سروس گروپ اور پاکستان نیوی کے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں