مسلم ہینڈز کے زیراہتمام ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم کا آغاز

مسلم ہینڈز کے زیراہتمام ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم کا آغاز

اسلام آباد(اے پی پی)مسلم ہینڈز نے سی ڈی اے کے تعاون سے ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم کا جمعرات کو ایف نائن پارک اسلام آباد میں باضابطہ آغاز کیا۔

مسلم ہینڈز اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان مشترکہ کوششوں سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں مسلم ہینڈز سکول آف ایکسی لینس کے 200سے زائد طلبا نے 5000درخت لگائے، لانچنگ تقریب میں سی ڈی اے اور مسلم ہینڈز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ مسلم ہینڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اگلے تین سال کے دوران پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے 67اضلاع میں 10لاکھ پھلدار درخت لگانے کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں