راولپنڈی:ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 8 ملزم گرفتار

راولپنڈی:ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 8 ملزم گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں مطلوب 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 15 چوری شدہ موٹرسائیکل، موبائل فون، ساڑھے 43 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

پیرودہائی پولیس نے ایان، یوسف اور طہران سے چوری شدہ 11موٹرسائیکل برآمد کیے جبکہ تھانہ صادق آباد پولیس نے اکرم نامی ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ 4موٹرسائیکل برآمد کر لئے۔ تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب عبدالمعیز اور فیضان کو گرفتار کر کے چھینے گئے موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا، اسی طرح تھانہ وارث خان پولیس نے ڈ کیتی میں مطلوب عمران اور فرحان کو گرفتار کر کے 43ہزار 500روپے برآمد کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں