رنگ روڈ منصوبہ مارچ تک مکمل ہو جائیگا،ڈی جی آر ڈی اے

رنگ روڈ منصوبہ مارچ تک مکمل ہو جائیگا،ڈی جی آر ڈی اے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈ ویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر صدر چیمبر ثاقب رفیق، گروپ لیڈر سہیل الطاف، نائب صدر فیصل شہزاد، سابق صدور، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سمیت چیمبر ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، صدر چیمبر ثاقب رفیق نے ڈی جی آر ڈی اے کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے بزنس کمیونٹی کو یقین دلایا کہ رنگ روڈ منصوبہ مارچ 2025میں مکمل ہو جائے گا اور ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے راولپنڈی چیمبر کی جانب سے رنگ روڈ پر اکنامک زونز کے حوالے سے سب کمیٹی کی تشکیل کو خوش آئند قرار دیا اور یقین دلایا کہ آر ڈی اے کمیٹی کی تجاویز کو پلاننگ میں شامل کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں