وفاقی محتسب ٹیم کی جہلم میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سنیں

وفاقی محتسب ٹیم کی جہلم میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سنیں

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ایڈوائزر میجر جنرل (ر) ہارون سکندر پاشا اور خالد سیال نے۔۔۔

 گزشتہ روز جہلم میں کھلی کچہری کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ شکایت کنندگان نے بجلی، گیس، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام، پاکستان ریلوے، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ آفس کے علاوہ صوبائی محکموں کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات پیش کیں۔ ٹیم کو بتایا گیا کہ منگلا ڈیم کے قریب کرش مافیا غیر قانونی طور پر سٹون کرشنگ کرتا ہے جس سے منگلا ڈیم کو خطرہ ہے۔ وفاقی محتسب کے ایڈوائزر نے یہ مسئلہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے جہلم میں ڈپٹی کمشنر و ضلعی انتظا میہ کے افسران سے بھی ملاقات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں