پولیس مقابلہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے دوران1ملزم ہلاک

پولیس مقابلہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے دوران1ملزم ہلاک

حضرو (نمائندہ دنیا) اٹک خورد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈکیت ہلاک ہو گیا۔۔۔

 اٹک خورد فوڈ چیک پوسٹ پر پولیس نے 3نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کو روکا جنہوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سواروں کا اپنا ساتھی ہلاک ہو گیا جبکہ باقی دو نامعلوم ملزمان بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ڈا کو کی شناخت سعید ولد افسر سکنہ نوشہرہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے فوری سرچ آپریشن کر کے دو نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ تھانہ اٹک خورد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں