منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر 17ملزم گرفتار
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فرو شی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 17ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے 5کلو سے زائد چرس، 550گرام ہیروئن، شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
تھانہ صدر واہ پولیس نے کامران سے 1 کلو 650گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عبدالاکرام سے 550گرام ہیروئن، تھانہ آر اے بازار پولیس نے عاطف سے 1کلو 420گرام چرس، تھانہ مورگاہ پولیس نے طاہر سے 1کلو 400گرام چرس، تھانہ گوجر خان پولیس نے جمال سے 880گرام چرس، تھانہ پتریاٹہ پولیس نے انجم نوید سے 505گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے عامر رضا سے پستول، آراے بازار پولیس نے ایاز سے پستول ، تھانہ سول لائنز پولیس نے عمر سے پستول ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے حسنین سے پستول، صدر واہ پولیس نے جنت گل سے پستول، جاتلی پولیس نے شعیب سے پستول ، تھانہ پھگواڑی پولیس نے عارف اور اللہ دتہ سے 10بوتل شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے اشفاق سے 5لٹر شراب، نعمان سے 5لٹر شراب اور تھانہ روات پولیس نے شکیل سے 5 بوتل شراب برآمد کی ۔