جشن آزادی ، اوپن یونیورسٹی میں بھی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بھی جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔
یونیورسٹی کے احاطے کو قومی پرچموں، داخلی راستوں و عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔ اوپن یونیورسٹی باقاعدگی سے ہر سال یوم آزادی کا جشن بھرپور انداز سے مناتی ہے ۔