بی ایس پی کے دائرہ کارکو وسعت دی جا رہی ہے ، روبینہ خالد

بی ایس پی کے دائرہ کارکو وسعت دی جا رہی ہے ، روبینہ خالد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سینیٹر روبینہ خالد چیئرپرسن بی آ ئی ایس پی نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دی جارہی ہے ۔۔۔

ہم چا ہتے ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کو ان کی رقم بغیر کسی کٹوتی کے عزت و احترام کیساتھ ملے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ مردان کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ، سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈسٹرکٹ آفس مردان اور تخت بھائی آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مستحق خواتین سے براہ راست گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ آفس مردان کے لان میں پودا بھی لگایا ۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہم مستحق خاندان کے بچوں کو تعلیمی وظائف دیتے ہیں ۔بینظیر نشوونما کے تحت حاملہ خواتین اور انکے بچوں کو وظائف اور غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کی جاتی ہے ، علاوہ ازیں مستحق خواتین اور انکے گھرانوں کے افراد کیلئے بینظیر ہنر پروگرام کا آغاز بھی کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے خواتین کو ہدایت کی کہ وہ سروے میں شمولیت کیلئے بنیادی دستایزات مکمل کریں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں