راولپنڈی کی پہلی خاتون سی ٹی او بینش فاطمہ نے چارج سنبھال لیا
راولپنڈی (خبر نگار) راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔۔۔
ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس پہنچنے پر انہیں ٹریفک پولیس کے چا ق و چوبند دستے نے سلامی دی اور لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ نے گلدستہ پیش کیا ، بعدازاں چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ نے ڈی ایس پیز اور برانچ انچارجز سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔