راولپنڈی کو غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں سے پاک کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی کو غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں سے   پاک کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) راولپنڈی کو غیر قانونی سٹینڈز سے پاک کرنیکا فیصلہ۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ شہر کو غیر قانونی سٹینڈز سے فوری پاک کیا جائے ۔

غیر قانونی طور پر قائم کردہ سٹینڈز جن کی رقم قومی خزانے میں نہیں جا رہی وہ کرپشن اور عوامی استحصال کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ کمشنر راولپنڈی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کو ہدایت کی کہ وہ اس آپریشن کی مانیٹرنگ کر یں اور تین دن کے اندر رپورٹ دیں کہ شہر بھر میں سے غیر قانونی سٹینڈز کو ختم کردیا گیا ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن غیر قانونی سٹینڈز کے حوالے سے اپنی تیار کردہ لسٹ کے ساتھ ساتھ سپیشل برانچ اور عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں