فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے زیر اہتمام جشن آزادی ریلی

   فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے زیر اہتمام جشن آزادی ریلی

سٹاک ہوم (دنیا رپورٹ) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں جشن آزادی کے موقع پر فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے زیر اہتمام جشن آزادی ، پاک فوج کو سلام ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، پاک فوج کو سلام پیش اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بھارت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی آواز سویڈن کے ہر فورم پر اٹھانے کا اعادہ کیا ۔تقریب سے معروف کالم نگار اور تجزیہ کار جنید نواز چو دھری ، عرفان نیاز چو دھری ،فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے صدر کاشف عزیز بھٹہ ، مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر مسعود منہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے بارے میں غلط پراپیگنڈا کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں ، سماجی شخصیت ای یو پاک فرینڈشپ فورم سویڈن کے صدر غلام محمد بھلی نے کہا قوم کو پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے ۔ عمیر ضیا بھٹی ، میاں زین ، سید جواد حیدر شاہ ، حسن غلام ،کشمیری رہنما راجہ عبدالرحمن، سماجی شخصیت رضوان بھٹی ،سماجی شخصیت طارق چودھری ، میاں یاسر ، جواد خان و دیگر مقررین نے زبردست الفاظ میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں