راولپنڈی ، جشن آزادی کی مرکزی تقریب وقار النسا کالج میں ہوگی

 راولپنڈی ، جشن آزادی کی مرکزی تقریب وقار النسا کالج میں ہوگی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں 14 اگست کے سلسلے میں مرکزی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ز زنیرہ آفتاب نے کی۔۔۔

اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن، ڈی سول ڈیفنس، ڈائریکٹر کالجز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ زنیرہ آفتاب نے کہاکہ 14 اگست کے سلسلے میں مرکزی تقریب وقار النسا کالج فار و یمن میں منعقد ہوگی۔ کمشنرراولپنڈی ڈویژن انجینئر عامرخٹک اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔تقریب میں پرچم کشائی ہوگی اور پنجاب پولیس کا چا ق وچوبند دستہ پرچم کو سلامی پیش کرے گا۔ تقریب میں سکولز اور کالجز کے طلبا و طالبات ملی نغمے ، ٹیبلو پیش کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں