آرٹس کو نسل میں فنکاروں کیسا تھ نا انصافی قبول نہیں :سینیٹر ناصر بٹ

  آرٹس کو نسل میں فنکاروں کیسا تھ نا انصافی قبول نہیں :سینیٹر ناصر بٹ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی آرٹس کونسل میں فنکاروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی قابل قبول نہیں ،مسلم لیگ ن کی ایم پی اے شازیہ رضوان اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل کی جانب سے فنکار سردار کمال کے لیے تعزیتی ریفرنس اور دعا ئیہ تقریب کے انعقاد سے منع کرنے کا معاملہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے رکھوں گا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ نے اداکارہ شیبا بٹ، سٹیج ڈراموں کی ڈائریکٹر عاصمہ بٹ اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ حاجی ہاؤس رتہ امرال میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ فنکاروں نے ناصر بٹ سے خصوصی ملاقات میں راولپنڈی آ رٹس کونسل میں ہونے والے واقعہ پر راولپنڈی کی ایم پی اے شازیہ رضوان اورڈائریکٹر کے رویہ پر تفصیلی گفتگو کی۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہم نے سردار کمال مرحوم کے لیے دعائیہ تقریب رکھی تھی لیکن وہ ہمیں نہیں کرنے دی گئی۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میں ایم پی اے شازیہ رضوان کی اجارہ داری ختم کی جائے ،ناصر بٹ نے فنکاروں کو یقین دہانی کرائی نے اس واقعہ کی شفاف انکوائری کرائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں