خواجہ آصف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، بحریہ سربراہ سے ملاقات

 خواجہ آصف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، بحریہ سربراہ سے ملاقات

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

 

ملاقات کے دوران پیچیدہ علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے وزیر دفاع کو میری ٹائم چیلنجز، ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی منصوبہ بندی اور آپریشنل استعداد پر بریفنگ دی۔ وزیر دفاع کو پاک بحریہ میں جاری مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر دفاع نے ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی اہمیت کو سراہا۔ وزیر دفاع نے یقین دلایا کہ ان کی وزارت موجودہ اقتصادی مشکلات کے باوجود پاک بحریہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔علاوہ ازیں وزیر دفاع سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی فوکل دی ورائیس نے ملاقات کی جس میں پاک-افغان سرحد پر تازہ ترین سکیورٹی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیدرلینڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعمیری تعاون پر آمادگی ظاہر کی گئی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں