محرم میں بہترین انتظامات، پولیس افسروں کو تعریفی لیٹر ز جا ری
راولپنڈی (خبر نگار)آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی جانب سے محرم الحرام میں بہترین سکیور ٹی انتظامات پر راولپنڈی پولیس کے افسران کے لئے تعریفی لیٹرز جاری کیے گئے ۔
، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغراور ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر کو فول پروف سکیور ٹی انتظامات پر تعریفی لیٹرز دئیے گئے ، آر پی او راولپنڈی کی جانب سے ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز، ایس پی راول فیصل سلیم، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر اور ایس پی سکیورٹی ناصر علی خان کو بھی تعریفی لیٹر زدئیے گئے ۔