پاک زون الیکٹرک موٹرز، موبی لنک بینک میں تعاون کا معاہدہ
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )ملک کی پہلی اور الیکٹرک بائیکس بنانے والی سب سے بڑی کمپنی پاک زون الیکٹرک موٹرز اور موبی لنک مائیکروفنانس بینک کے درمیان شراکتی معاہدہ طے پا گیا ہے ۔
معاہدے کے مطابق پاک زون الیکٹرک بائیکس کی خریداری کے لئے صارفین کو آسان قرضوں کا اجرا کیا جائے گا۔ پاک زون ڈیلرشپ کے ذریعے خریدی جانے والی الیکٹرک بائیکس پر 6فیصد رعایت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں پاک زون 3Sڈیلر شپ پر تین مرتبہ مفت مرمت اور ٹو، تھری اور فور ویلرز گاڑیوں کے لئے بیٹری کی ایک سال وارنٹی بھی دی جائے گی۔ معاہدے کے وقت پاک زون الیکٹرک کی جانب سے کمپنی کے مارکیٹنگ اور سیلز ڈائریکٹر جہانزیب امجد اور منیجنگ ڈائریکٹر شاہزیب امجد جبکہ موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کی جانب سے بینک کے چیف بزنس آفیسر عطاء الرحمان موجود تھے ۔