راہزنی کی وارداتو ں میں مطلو ب گر وہوں کے 5ارکان گرفتار

راہزنی کی وارداتو ں میں مطلو ب گر وہوں کے 5ارکان گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ سنگجانی پولیس ٹیموں نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہوں کے 5ارکان کو گرفتار کر لیا۔۔۔

 ملزمان کے قبضے سے شہریوں کے لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے موٹرسائیکل، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فہد، دلاور خان، حسن، جمعہ خان اور فیضان کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا شہری کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار- 15یا آئی سی ٹی 15ایپ پر فوری اطلاع کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں