قراقرم یونیورسٹی:بی ایس پروگرامز کے طلبہ کیلئے سکالرشپ کا اعلان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کیلئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے۔۔۔
بی ایس سمسٹر خزاں سال 2024 انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں طلبہ کو خصوصی سکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے، سکالرشپ کے تحت طلبہ کو سمسٹر فیس میں خاطر خواہ چھوٹ ملے گی۔ بی ایس جیولوجی میں طلبہ کو 50فیصد ، بی ایس ہارٹیکلچر، بی ایس مائننگ انجینئرنگ اور بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے طلبا کو 25فیصد اور طالبات کو 50فیصد رعایت ملے گی۔