بائیک چور گروہ کے 3ملزم گرفتار، 20مو ٹرسائیکل بھی برآمد

بائیک چور گروہ کے 3ملزم گرفتار، 20مو ٹرسائیکل بھی برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ آبپارہ پولیس ٹیم نے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب بین الصوبائی منظم گروہ کے 3ارکان کو گرفتار کر لیا۔۔۔

 گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 20مسروقہ موٹرسائیکل، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالحمید، دیدار اور امجد ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھانہ مارگلہ اور دیگر علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا شہری مشکوک چیز یا سرگرمی کی تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار- 15یا آئی سی ٹی 15ایپ پر فوری اطلاع کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں