اوگرا:یوم آزادی پلانٹ فار پاکستان ماحول دوست مہم کا افتتاح
اسلام آباد(نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے یوم آزادی کو پلانٹ فار پاکستان کے تصور کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں چیئرمین اوگرا مسرور خان نے اتھارٹی کے ممبران اور حکام کے ساتھ درخت لگا کر ماحول دوست مہم کا افتتاح کیا۔ ابتدائی طور پر سی ڈی اے کے تعاون سے اوگرا ہیڈ کوارٹرز کے سامنے گرین بیلٹ پر 200 سے زائد پودے لگائے گئے۔ چیئرمین اوگرا نے اس موقع پر کہا ہمیں لگن کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ماحول کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے بچانے کا عہد کرنا چاہیے۔ آئیے ایک ساتھ مل کر عہد کریں کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اپنے ملک کیلئے کچھ مختلف کر سکیں۔